ملکی معیشت کے حجم میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ،مجموعی حجم375 ارب ڈالر

لاہور(پی پی آئی) رواں مالی سال ملکی معیشت کے حجم میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا نیز ملکی معیشت کا حجم 341 ارب ڈالر سے بڑھ کر 375 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن 7 ہزار 544 روپے تک بڑھ گئی۔ رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں  90 ہزار 534 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا اور سالانہ فی کس آمدن 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 3 لاکھ 84 ہزار 747 روپے تھی۔دستاویز کے مطابق ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال ڈالر ٹرم میں فی کس آمدنی 1551 ڈالر تھی۔ملکی معیشت کے حجم میں مقامی کرنسی میں 22 ہزار 170 ارب روپے اضافہ ہوا۔ حجم میں نمایاں اضافے کی وجوہات میں ڈبل ڈیجٹ میں مہنگائی شامل ہے۔ معیشت کا مجموعی حجم 106 ہزار 45 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گھریلو، کمرشل اور صنعت کیلیے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاریاں

Wed May 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ سیکٹرکیلئے گیس نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اورنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ آئی ایم ایف سے شئیرپلان میں کمرشل روٹی تندورکیلئے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پی پی آئی […]