کراچی(پی پی آئی)گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنی بہن عافیہ صدیقی سے ملنے کیلئے امریکہ روانہ ہو گئی ہیں۔بدھ کی صبح امریکہ روانگی سے قبل پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور اور عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ اگلے چھ ماہ عافیہ کی رہائی کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس مرتبہ ایف ایم سی کارسویل جیل میں مجھے عافیہ سے ملاقات کے لیے پریشان نہیں کیا جائے گا۔ عافیہ سے ملنے اوراسے چھونے کی اجازت ہوگی۔ امید ہے وزارت خارجہ اور سفارتخانہ عدالتی احکامات پر کرے گا۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی بہن عافیہ کو ابھی تک گلے نہیں لگایا ہے حالانکہ وہ ایک سال میں دو مرتبہ پہلے اور یہ تیسرا موقع ہے کہ امریکہ جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیبلیٹ کے ذریعے بات چیت گھر بیٹھے ہو سکتی ہے، انہیں امریکہ جانے کی کیا ضرورت ہے؟۔
Next Post
بین الاقوامی ایوارڈز کے حامل ڈاکٹرنظام دامانی کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی کل ہو گی
Wed May 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی) انفیکشن کنٹرول سوسائٹی آف پاکستان کے تحت بین الاقوامی ایوارڈز کے حامل ڈاکٹرنظام دامانی کی سوانح حیات “مین کائنڈ ورسز مائیکروبس”کی تقریب رونمائی جمعہ 24 مئی کو شام6 بجے لبرٹی کتب نزد بار بی کیو ٹو نائٹ کلفٹن5پرمنعقد ہو گی۔مہمانان خصوصی ڈو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی اورپروفیسر شاہانہ عروج کاظمی […]