بینک اکاؤنٹ کیلئے این ٹی این نمبر لازم قرار دیا جائے: اوورسیز انوسٹر زچیمبر

کراچی(پی پی آئی)اوورسیز انوسٹر زچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی دی جانے والی بجٹ تجایز میں کہا ہے کہ بینک اکاؤنٹ کیلئے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے  اور گاڑیوں کی خریدو فروخت، بیش قیمت املاک کی فروخت، غیر ملکی سفیر اور کلبوں کی رکنیت کیلیے بھی این ٹی این لازمی قرار دیاجائے۔اسی طرح نان فائلرزکے آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والے اثاثوں اور آمدن کا پتہ چلانے کیلیے ایف بی آر کا الگ سے ونگ قائم کیاجائے جو اسٹیٹ بینک کے مالیاتی نگرانی یونٹ سے مل کر کام کرے۔ کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے پانچ ہزار کے نوٹوں کو منسوخ کیاجائے۔   200 ملٹی نیشنل کمپنیوں پر مشتمل غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمائندہ باڈی او آئی سی سی آئی نے حکومت سے کہا ہیکہ   پنشنروں کو دی جانے والے استشنیٰ کو ختم کیا جائے اور ان پربھی ٹیکس لگایا جائے۔ تمام فضائی ٹکٹوں پر انکم ٹیکس لیاجانا چاہیے بالخصوص نان فائلرز سے،اسی طرح ہوٹلنگ اور سفری اخراجات پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے کہ معیشت میں نقدر قوم کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ دستاویز ی معیشت بن سکے۔ اسٹیٹ بینک کے راست ڈیجیٹل پیمنٹ جیسے اقدامات کو اپنایاجائے۔او آئی سی سی آئی نے تجویز پیش کی کہاکہ تمام سیکٹرز کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ لازمی قرارد ی جائے۔ ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئیفنٹیک، پی او ایس انوائسز، ای انوائسز، موبائل والٹس جیسے  پلیٹ فارمز کو فروغ دینا چاہیے۔ اس سے حکومت کو ریٹیلرز اور سروس پرووائیڈر کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مدد ملے گی۔اوآئی سی سی نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے پہلے مرحلے میں ہولسیلرز اور ڈسٹری بیوٹرزکو اپنے سیلز ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ میں اپنے صارفین کی معلومات (نام، این ٹی این، پتہ) فراہم کرنیکا پابند کرے۔ اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں انکم ٹیکس اور ان پٹ ٹیکس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Latest from Blog