شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کو مارخور کا عالمی دن منایا گیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مارخور کا عالمی دن منانے کا فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق مارخور پاکستان کا قومی جانور بھی ہے۔ جو زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے, پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان اور چند دیگر علاقوں میں بھی مارخور پایا جاتا ہے،قدرتی وسائل کے تحفظ کے بین الاقوامی ادارے (آئی یو سی این) کے مطابق مارخور کا شمار بھی ایسے جانوروں میں ہوتا ہے۔ جن کی نسل کو معدومیت کے خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی پیش کردہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ہر سال مئی کی 24 تاریخ کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا،یاد رہے کہ 2014 کے بعد پاکستان میں مارخور کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جو ایک دہائی کے عرصہ میں 2 گنا بڑھ چکی ہے، اس دوران کسی برس مارخور کی تعداد میں اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی نہیں ہوئی۔