اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی، سری لنکا میں مقید43 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے کی ملاقات ہوئی،پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا نیز سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر سری لنکن ہائی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی،وزارت داخلہ ان قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ کام کر رہی تھی۔
Next Post
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن منایا گیا
Fri May 24 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کو مارخور کا عالمی دن منایا گیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مارخور کا عالمی دن منانے کا فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق مارخور پاکستان کا قومی جانور بھی ہے۔ جو زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا […]