کراچی(پی پی آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو اپنے فلائٹ شیڈول میں نمایاں رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں ایک فلائٹ موخر اور12پروازیں غیر متعینہ وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 منسوخ کی گئی،کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 منسوخ،سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز ای آر 522منسوخ،کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 منسوخ،کراچی سیسکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536،کراچی سے پشاور جانے والی سرین ائیر کی پرواز ای آر 554،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سرین ائیر کی پرواز ای آر 504 اور کراچی سے دبئی جانے والی ایمیریٹس فلائیٹ ای کے 608 منسوخ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ہیٹ ویو برقرار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیااس کے علاوہ ایئر بلو کی مدینہ سے کراچی آنے والی پرواز پی اے 173،ایئر سیال کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی ایف 144 اور ایئر سیال اور ایئر بلو کی لاہور سے آنے والی پرواز پی ایف 142 اور پی اے 201بھی منسوخ کردی گئی جبکہ لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 بھی تین گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ مزید اپ ڈیٹس کی کیلئے رابطے میں رہیں۔