گلگت/ بلتستان(پی پی آئی)گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث رواں ہفتے گلیشئر پگلنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ممکنہ گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلاف) کے واقعات اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق گلوف اور فلڈ سیلاب سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے برف سے ڈھکے ہوئے اور برفانی علاقے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔مقامی حکام نے گلیشیئرز کے قریب رہنے والے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔۔
Next Post
یاسمین راشدکی طبیعت بہتر نہ ہوسکی، آکسیجن پر منتقل
Thu May 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی شدید گرمی کے سبب کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں گزشتہ روز اسپتال منتقل کردیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کی طبعیت بہترنہ ہوسکی، یاسمین راشد کو آکسیجن پر منتقل کیا […]
