متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کینیڈمیں تعمیراتی شعبے میں ہنر مند مزدوروں کی کمی

اوٹاوہ(پی پی آئی)کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تعمیراتی شعبے یا صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہوگئی، اب صوبے کو تعمیراتی صنعت میں 42 ہزار سے زائد ہنرمند مزدوروں کی ضرورت ہے۔بتایا گیاہے البرٹا کی آبادی میں گزشتہ برس 2 لاکھ نئے رہائشیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں سڑکوں، پلوں اور رہائش سمیت انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ ہے۔البرٹا کی تعمیراتی صنعت کو تقریباً 42 ہزار 500 کارکنوں یا ہنر مندوں کی ضرورت ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 2023 میں لیبر فورس کا 23 فیصد طبقہ ریٹائر ہوجائے گا۔کینیڈا بھر میں صنعتی شعبے میں ہنرمندوں کی ضرورت ہے لیکن البرٹا میں اس کی کمی زیادہ ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے ”البرٹا بلا رہا ہے“ مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد کیوبیک، اونٹاریو، اور بی سی کے ہنرمندوں کو راغب کیا جاسکے۔اس مہم کے تحت البرٹا جانے اور وہاں ایک سال تک رہنے کی بنیاد پر 5 ہزارڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی شامل ہے۔