اسلام آباد(پی پی آئی)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی صحت، زندگی، وطن واپسی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن 3139/2015 کیسماعت بروز ”جمعہ، 24 مئی2024 ء“ کو مسٹر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت(کورٹ نمبر 6) میں ہوگی۔کیس کا سیریل نمبر1ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو اسمتھ سماعت میں آن لائن شریک ہوں گے جبکہ ایڈوکیٹ عمران شفیق سماعت کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔