تاج محمد نیازی قوال انتقال کر گئے

کراچی(پی پی آئی) ممتاز قوال تاج محمد نیازی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ  بعد نماز عصر الانہ مسجد شو مارکیٹ معین نیازی قوال اسٹریٹ میں ادا کی گئی.پی پی آئی کے مطابق مرحوم تاج محمد نیازی کا خانوادہ خانقاہی قوالی کے حوالے سے پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے تاج محمد کے والد معین نیازی قوال اور بڑے بھائی غوث محمد نیازی بھی قوالی کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے تھے تاج محمد نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر گروپ بنا رکھا تھا اور تاج محمد شاد محمد کے نام سے قوالی کے پروگرام کرتے تھے یہ گروپ چند روز قبل ہی پاکستان بھر کا کامیاب دورہ کر کے کراچی وپس کراچی پہنچا ہے قوالی کی دنیا میں تاج محمد نیازی کو ان کے فن کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق اسلام آباد

Thu May 23 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی صحت، زندگی، وطن واپسی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن 3139/2015 کیسماعت بروز ”جمعہ، 24 مئی2024 ء“ کو مسٹر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت(کورٹ نمبر 6) میں ہوگی۔کیس کا سیریل نمبر1ہے۔پی پی آئی کے مطابق  ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو اسمتھ سماعت میں […]