حیدر آباد(پی پی آئی) سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جامشورو میں مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی جامشورو میں کی، اس دوران کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سوات میں سکیورٹی فورسز سے مقابلہ میں زخمی بھی ہو چکا، اس کے علاوہ وہ دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھا، گرفتار دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔