جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کے اسلام آباد راجوری حلقے میں 25 مئی کو ہونے والے بھارتی پارلیمانی انتخابات کی آڑ میں راجوری اور پونچھ اضلاع میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ قابض بھارتی فورسز نے دونوں اضلاع میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ راجوری، پونچھ اضلاع میں بھارتی پیر املٹری کی مزیددو سو کمپنیاں تعینات کی جارہی ہیں۔ فورسز نے اہم شاہراہوں اور علاقوں میں مزید چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ بھارتی فورسز اہلکار گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی بڑے پیمانے پر تلاشی لے رہے ہیں۔
Next Post
منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے کریک ڈاؤن کاحکم
Thu May 23 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منشیات اور سمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات اور سمگلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔