شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پی ٹی آئی والے ’قوم ہمارے ساتھ‘ کا چورن بیچنا بند کر دیں: عظمیٰ بخاری

 لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے تحریک انصاف اور ان کے رہنما پروپیگنڈا کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اب مزید اس پروپیگنڈے کو پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات پر دیگر قیدیوں کے بھی اعتراضات آرہے ہیں، سنگین ترین مقدمات میں قید مجرم سے روزانہ ملاقاتوں کی اجازت عدالتیں دے رہی ہیں،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اڈیالہ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے، ہفتے میں صرف ایک دن ملاقات کی اجازت ہوتی تھی، بانی پی ٹی آئی قوم کی نہیں اپنی چوریاں چھپانے کی جنگ لڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی قیمتی تحائف چوری، گھڑی چوری،عدت میں نکاح، سائفر لہرانے اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بار بار ’قوم ہمارے ساتھ ہے‘ کا چورن بیچنا بند کر دیں، قوم نے توشہ خانہ کے چوروں اور 9 مئی کے فسادیوں کو الیکشن میں ریجیکٹ کر دیا ہے، جیل کی تنہائی نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر مفلوج اور بدحواس کر دیا ہے،وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اب دن رات ان کے خوابوں میں بھی وزیراعظم ہاؤس اور سرکاری ہیلی کاپٹر سیرسپاٹے ہی آتے ہیں۔