حکومت نے کھادکارخانوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کھاد کارخانوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی۔  ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی پی آئی کے مطابق کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے اور کارخانوں کو اس وقت 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر گیس سپلائی کی جارہی ہے حکومت کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کارخانوں کو گیس 1814 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی جائے گی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 پی ٹی آئی والے ’قوم ہمارے ساتھ‘ کا چورن بیچنا بند کر دیں: عظمیٰ بخاری

Sat May 25 , 2024
 لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے تحریک انصاف اور ان کے رہنما پروپیگنڈا کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اب مزید اس پروپیگنڈے کو پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات […]