شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی آرمی چیف جنرل پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں مودی حکومت نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جو 31مئی کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ بھارتی وزارت دفاع نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 26مئی کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کے لیے توسیع کی منظوری دی ہے۔ جنرل پانڈے31مئی کو ریٹائر ہونے والے تھے لیکن اب وہ 30 جون تک آرمی چیف رہیں گے۔ جنرل پانڈے نے دسمبر 1982میں کور آف انجینئرز(دی بامبے سیپرز)میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ اپریل 2022 میں فوج کی کمان سنبھالنے سے پہلے وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز تھے۔