خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان وطن پر قربان

پشاور(پی پی آئی) سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 مئی کو سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقہ حسن خیل میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد واصل جہنم جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوگئے، شہید کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق ضلع رحیم یار خان اور شہید حوالدار شفیق اللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔