خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

10 سال سے نہیں دیکھا، شوہر سے ملاقات کی اجازت دی جائے: مشعال ملک

اسلام آباد(پی پی آئی) بھارت میں مقید کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اقوام متحدہ اورعالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں دس برس سے بھارت میں قید شوہر سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔بھارتی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹنے والے حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جنیوا کنونشن کے قوانین کے تحت اپنی 12 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ساتھ تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک سے ملاقات کے لئے محفوظ داخلے کی اجازت دی جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ ان کے خاندان نے گزشتہ دس برس سے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا، وہ سب ایک دوسرے کو دیکھنے کو ترس گئے ہیں۔ مشعال ملک نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ، عالمی اداروں اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی کا جائزہ لیں اور بھارت پردباو¿ ڈالیں کہ وہ دہلی کی تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں موجود ان کے شوہر سے ان کی محفوظ ملاقات کے انتظام کی ضمانت دے۔ویڈیو پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جائز آواز کو دبانے کیلئے بھارتی نام نہاد عدالتوں نے یاسین ملک کو دھوکا دہی کے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے اور اب بھارتی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اس مضبوط آواز کو خاموش کروانے کیلئے فرضی مقدمات کا سہارا لے کر انہیں سزائے موت سنانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں سے یاسین ملک بغیر کسی فیئر ٹرائل، وکیل اور قانونی رسائی کے بغیر عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔