کراچی(پی پی آئی)جامعہ کراچی کی جانب سے طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنے پر طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا۔ طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنا طالب علم کو مہنگا پڑ گیا، طالبہ کو ہراساں کرنے پر جامعہ کراچی نے ایک طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا،پی پی آئی کے مطابق تشویشناک واقعہ اسکول آف لا میں دوران امتحان پیش آیا، طالب علم نے کمرہ امتحان میں موجود ایک طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچا، طالب علم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن عملے نے پکڑ لیا۔ طالب علم کو یونیورسٹی سے بیدخل کرنے کا فیصلہ جامعہ کی انضباطی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، قائم مقام شیخ الجامعہ کی ہدایت پر رجسٹرار طالب علم کو بیدخل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گے۔