اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی 2 اہم ٹیکس تجاویز مسترد کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی تجاویز کو رد کر دیا اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی۔ وفاقی حکومت سیلز ٹیکس کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی چارج کر رہی ہے۔
Next Post
جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ
Sat May 25 , 2024
کراچی(پی پی آئی)جامعہ کراچی کی جانب سے طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنے پر طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا۔ طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنا طالب علم کو مہنگا پڑ گیا، طالبہ کو ہراساں کرنے پر جامعہ کراچی نے ایک طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا،پی پی آئی کے مطابق تشویشناک واقعہ اسکول آف لا میں دوران […]