خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

اسلام آباد(پی پی آئی)خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے پیش نظر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبہ بھر میں اسکول صبح8 بجے کے بجائے7بجے کھلیں گے، پرائمری سکیشن کی چھٹی11 بجے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیرسکینڈری اسکولوں کی چھٹی12 بجے ہوگی۔اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے31اگست تک ہوں گی، مڈل، ہائی اورہائیراسکینڈری اسکولوں کی چھٹیاں 15جون سے31اگست تک ہوں گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق سرمائی علاقوں کے اسکولوں میں یکم جولائی سے31اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔ اعلامیے کے مطابق اسکولوں کے اوقات کارشدید گرمی کے باعث تبدیل کیے گئے۔دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے اسکول اوقات میں مزید کمی کر دی۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کل سے اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 تک کھلیں گے۔ اس سے قبل اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے دوپہر ایک بجے تک کئے گئے تھے۔