خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

کراچی(پی پی آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ دیہات میں 8 گھنٹے اور شہری علاقوں 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 36 ہزار 300 میگاواٹ تک جا پہنچی جبکہ مجموعی پیداوار ساڑھے 20 ہزار میگاواٹ ہے۔بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے اور شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نقصانات اور چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک ہوگیا۔پاور ڈویژن کا دعویٰ ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، لوڈ شیڈنگ صرف وہاں ہے جہاں چوری یا نقصانات زیادہ اور ریکوری کم ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں بجلی کوٹے سے سرپلس موجود ہے۔ آئیسکو حکام کے مطابق جڑواں شہروں میں مینٹینس کے نام پر بھی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی۔