پاکستان میں کیڑے مار ادویات، آلودگی، جنگلات کی کٹائی سے ننھے کیڑوں کی نسل معدوم

کراچی(پی پی آئی)پاکستان  کے شہروں اور دیہات میں جگنو، تتلیاں اور شہد کی مکھیاں معدوم ہوتی جا رہی ہیں جس سے ماحول، زراعت کی تباہی کا خدشہ ہے۔شہد کی مکھی نہ صرف شہد فراہم کرتی ہے بلکہ اسی ننھے کیڑے کے باعث پھول بھی کھلتے ہیں۔ لیکن اب جگنو، تتلیاں اور شہد کی مکھیوں  کی آبادی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔کیڑے مار ادویات کے استعمال، آلودگی، درختوں اور پودوں کی کمی سے ان ننھے کیڑوں کی نسل بھی تباہ ہورہی ہے۔ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور کیڑے مار ادویات کے اسپرے نے خیبرپختونخوا میں شہد کی مکھی کی نسل تقریباً ختم ہی کردی ہے۔مقامی دیسی مکھی ایپس سرانا بڑی پہاڑی مکھی ہے جنہیں ڈبوں میں مگس بانی کے لیے پالا نہیں جا سکتا، وہ بھی ختم ہورہی ہیں۔ مکھی نہ ہونے سے شہد کی پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے۔شہد کی مکھی صرف شہد کی پیداوار کیلئے ہی ضروری نہیں، سائنس دان کہتے یہ مکھی نہ ہوتی تو ہماری زندگی بھی یکسر مختلف ہوتی۔خیبرپختونخوا میں لاکھوں مکھیاں مرنے سے 8 اقسام کا شہد ناپیدہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سمندری حدود میں تیل وگیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کا فیصلہ

Tue May 28 , 2024
کراچی(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے سمندری حدود میں تیل وگیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کے 2 آف شور انڈس اور مکران بیسن میں تیل وگیس کے وسیع ذخائر کا اندازہ ہے۔ 77 سال میں  سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے صرف 14 کنویں کھودے گئے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے […]