روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی حیدرآباد کے افسران کی من مانیوں کا چئیرمین نوٹس لیں:امبرین بیگم

حیدرآباد (پی پی آئی)ای او بی آئی خواتین ورکرز ایکشن کمیٹی نے ای او بی آئی ریجنل آفس اسٹاف کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے صدرمملکت، وزیر اعظم،  چئیر میں ای او بی آئی،چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور وفاقی محتسب سے درخواست کی ہے کہ وہ  ای او بی آئی  حیدرآباد کے افسران کے رویے کا نوٹس لے کر پنشن کے حقدار مزدور وں،خواتین اور بیواؤں کو ان کا قانونی حق دلائیں۔ای او بی آئی خواتین ورکرز ایکشن کمیٹی حیدرآباد کی صدر امبرین بیگم، جنرل سیکرٹری زبیدہ بیگم  اور محمد اظہر گدی نے کہاکہ پنشن کے حقدار مزدور خواتین اور بیواؤں کے ساتھ ای او بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد افسران وملازمین کے منفی رویے کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔علاوہ ازیں  ای او بی آئی پنشنرز فورم کے چئیر میں پیر صاحبزادہ احمد عمران شاہین، کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے ای او بی آئی خواتین ورکرز ایکشن کمیٹی حیدرآباد کی صدر امبرین بیگم، جنرل سیکرٹری زبیدہ بیگم  اور محمد اظہر گدی کو یقین دلایا کہ اس احتجاج میں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کا مطالبہ حکام بالا تک پہنچائیں گے