ایشین گیمز:دفاعی چمپیئن پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

انچیون: ایشین گیمز میں کرکٹ کی دفاعی چمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یونہوئی کرکٹ گراﺅنڈ میںویمنز کرکٹ کواٹر فائنل میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیںمدمقابل ہوئیں۔ بارش کے باعث میچ کو 14 ، 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ نین عابدی 40 رنز بنا کر سرفہرست رہیںجبکہ بسمہ معروف نے 16 رنز بنائے ۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹوں پر 46 رنز بنا سکی۔ اس کامیابی کے بعد دفاعی چمپئین پاکستان ویمنز ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

Next Post

بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

Thu Sep 25 , 2014
سینٹ جونز:ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انجرڈ کرس گیل کے بغیر ٹیم کا اعلاں کردیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ڈیوائن براوو کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ،ٹیم میں مارلن سیموئلز ، ڈیوئن اسمتھ اور فاسٹ بولر جیروم ٹیلر […]