بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان

سینٹ جونز:ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انجرڈ کرس گیل کے بغیر ٹیم کا اعلاں کردیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ڈیوائن براوو کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ،ٹیم میں مارلن سیموئلز ، ڈیوئن اسمتھ اور فاسٹ بولر جیروم ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے۔بھارت کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیوئن براوو کپتان،ڈیرن براوو،جیسن ہولڈر،لیون جانسن،سنیل نرائن،کیرون پولارڑ،دنیش رام دین(وکٹ کیپر)،روی رام پال،کیماروچ،آندرے رسل،ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز،لینڈی سیمنز،ڈیوئن اسمتھاور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

Next Post

ایشین گیمز:بھارتی ویمنز اسکوش ٹیم کی ہانگ کانگ پر فتح

Thu Sep 25 , 2014
انچیون:ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں بھارت کی خواتین ٹیم نے ہانگ کانگ کو 1-2سے شکست دے دی۔جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے یورومل اسکواش کورٹ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دیپیکا پالیکال نے سنگلز مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی کھلاڑی ہانگ کانگ کی آنے اوو ونگ سے 11-5،6-11،8-11،12-10،9-11سے شکست کھا گئی۔دوسرے میچ میں بھارتی […]