کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری عوام حق خود ارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہو نگے::فریدہ بہن جی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما اورجموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے کہاہے کہ مودی حکومت کے خوشنما نعروں اور نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے کشمیری عوام کو مزیددھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ فریدہ بہن جی نے  کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہو نگے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرکے، دس لاکھ سے زائد فوجیوں کے ذریعے ظلم وبربریت کا بازار گرم کرکے کشمیری عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔انہوں نے کہاکہ مودی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،کشمیری عوام نے بھارت کے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کو نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ ہی آئندہ اس کا کوئی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مودی حکومت کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اوردوسری طرف کشمیریوں کے دل جیتنے کی باتیں کررہی ہے۔ حریت رہنمانے کہاکہ دل جیتنے کیلئے مقبوضہ علاقے سے فوج کو واپس بلانا،تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کرنا اور کشمیری عوام کو ان کا وہ بنیادی حق دیناہوگا جس کا وعدہ بھارتی حکمرانوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صورت میں عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں سے کررکھا ہے۔