کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ہمیں ہمت، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا: میرواعظ عمرفاروق

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ مرکزی جامع مسجد کے منبر ومحراب سے ہمیشہ حق و صداقت کی ترجمانی ہوتی رہی ہے اور حالات جیسے بھی ہوں ہم یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ میرواعظ نے افسوس کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے خصوصی ایام بالخصوص جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید سعید پر انہیں بلا جواز نظر بند رکھ کر دینی تقریبات میں شرکت سے روکا گیا اور عوامی جذبات مجروح کئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ کے ان اقدامات سے بے شک ہمارے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں لیکن ہمیں ہمت، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف قابض حکومت یہاں حالات میں بہتری کا دعویٰ کرتی ہے لیکن دوسری طرف آئے روزانہیں اور مرکزی جامع مسجد کو بند کرکے خود ہی اپنے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے اور میرواعظین کشمیر اور ہمارے اسلاف نے جامع مسجد کے تاریخی منبر و محراب سے ہمیشہ جس طرح حق و صداقت کی ترجمانی کی ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ فریضہ ہم بہر حال انجام دیتے رہیں گے۔