یکم جون سے گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

گلگت/   بلتستان(پی پی آئی) یکم جون ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈ، مٹی کے تودے، بالائی علاقوں میں سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی\نالوں میں طغیانی کا خدشہ، متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔پی پی آئی کے مطابق ضلعی انتظامیہ  سے کہا گیا ہے کہ کچے گھروں سے لوگوں کا بروقت انخلا کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کی جائے۔

Latest from Blog