خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسقط جانے کی کوشش کرنے والے 17پاکستانی ریسکیو،3ہلاک

گوادر(پی پی آئی)غیرقانونی مسقط جانے کی کوشش میں سمندر میں پھنسے 17پاکستانیوں کو ریسکیو کر لیا گیاجبکہ 3بھوک پیاس کے باعث انتقال کر گئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈی سی گوادر نے کہاکہ کشتی خراب ہونے کے باعث تمام پاکستانی ایرانی حدود کے قریب سمندر میں بھٹک گئے تھے،ماہی گیروں نے بھٹکے ہوئے پاکستانیوں کوریسکیو کیا اور دوبارہ ایرانی سرحد پر چھوڑا،ماہی گیروں نے متاثرہ کشتی سوار پاکستانیوں کو کھانا اور پانی فراہم کیا۔ڈی سی گوادر کا مزید کہناتھا کہ کشتی میں سوار 20پاکستانی غیرقانونی طورپر ایران کے راستے مسقط جانا چاہتے تھے،راستہ بھٹک جانے کے باعث پاکستانی کئی دن بھوکے پیاسے رہے،مسافروں نے بتایاکشتی میں سوار 3افراد بھوک پیاس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔