خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 استحکام پاکستان پارٹی کا ن لیگ سے پنجاب میں 2 وزارتوں کا مطالبہ

لاہور:(دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں دو وزارتوں کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لئے وزارتوں کا مطالبہ کیا، ن لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔آئی پی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے ایک پارلیمانی سیکرٹری یا کسی محکمہ کی چیئرمین شپ دینے کا عندیہ دیا گیا ہے، آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صدر عبد العلیم خان کے وطن واپس آنے پر ن لیگ کی قیادت اور آئی پی پی کی قیادت کے درمیان معاملات طے کیے جائیں گے۔