پشاور(پی پی آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنی بنانے کا فیصلہ کر تے ہوئے ڈسٹری بیوشن کمپنی کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، پی پی آئی کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنی کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا وژن ہے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا معاملہ مستقبل بنیادوں پر حل ہو، ڈسٹری بیوشن کمپنی کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں بجلی کی اپنی ڈسٹری بیوشن لائن نہیں، دسٹری بیوشن کمپنی کے قیام سے بجلی سے متعلق مسائل حل ہوں گے۔
Next Post
پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار
Fri May 31 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 255 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا […]