کراچی(پی پی آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 255 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے کیساتھ 74 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Next Post
خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگی
Fri May 31 , 2024
پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں بارشوں میں کمی اور آبادی میں بے ہنگم اضافے کے باعث زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگی۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں زمین کی تہہ میں پانی کی سطح میں کمی کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق پانی […]