ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ فرانس کے پیٹر ہانسل نے جیت لیا

سانتیاگو: ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جیت کر پیٹرہانسل نے نینی روما کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،مجموعی برتری میں دونوں ڈرائیورز کے درمیان فرق برائے نام رہ گیا ہے ۔چلی میں ہونے والے 422کلومیٹر طویل مرحلے میں راستے بہت دشوار تھے لیکن ڈرائیورز نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا ۔فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہانسل نے مقررہ فاصلہ 4گھنٹے ، 17منٹ اور 53سیکنڈ میں طے کیا۔بائیک رائیڈنگ میں اسپین کے مارک کوما مجموعی طور پر سب سے آگے رہے جبکہ اسپین ہی کے یوان بریڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

Next Post

ذکاءاشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا گیا

Wed Jan 15 , 2014
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف کو عہدے پر بحال کر دیا ۔ذکاءاشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ ذکاءاشرف کی معطلی کے بعد کرکٹ بورڈ کے معاملات قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کے سپرد کیے گئے تھے جن کو کسی بھی بڑے فیصلے کا […]