کولمبو:مارون اتاپتوکو سری لنکا کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔سابق کپتان مارون اتاپتوسری لنکا کرکٹ ٹیم کے15 سال بعدپہلے مقامی کوچ مقرر ہوئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ پال فیبرس کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے کے بعداتاپتو کو تین ماہ کے لیے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا گیا تھا۔سری لنکا کی کوچ تلاش کمیٹی نے منگل کو اتاپتو سمیت دیگر امیدواروں کے انٹرویو کیے جس کے بعد اتاپتو کو ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔سری لنکا کرکٹ بورڑ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی اور اتاپتو کوسری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کی منظوری بھی دی۔
Next Post
ہانگ کانگ کے اہم سورسنگ شوز کے لیے گنتی شروع
Fri Sep 26 , 2014
ہانگ کانگ، 26 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پکستان — اکتوبر میں شروع ہونے والے میگا شو پارٹ 1 اور پارٹ 2 بین الاقوامی تجارتی خریداروں کے لیے 20 سے 23 اکتوبر اور 27 سے 29 اکتوبر 2014ء کے سات اہم ایام کے دوران 34 ممالک کے 3872 فراہم کنندگان کے ساتھ 5254 سے زیادہ نمائشی اسٹینڈز پیش کرنے کا ہدف رکھتے […]
