رچی رچرڈ سن کا ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ بننے کی خواہش کا اظہار

سینٹ جانز:ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ رچی رچرڈسن نے دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔رچی رچرڈ سن ویسٹ انڈین ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرنجام دے رہے ہیں تاہم انھوںنے ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ،میڈیا کے مطابق رچی رچرڈ سن موجودہ کوچ اوٹس گبسن کے متبادل کے طور پر تعینات ہونے کے لیے تیار ہیں،گبسن نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے حکام سے ملاقات میں کوچنگ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔رچی رچرڈ سن اسے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کے لیول تھری کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر ہیڈ کوچ کی اپیش کش ہوئی تو کبھی نہیں ٹھکراﺅں گا،مجھے ویسٹ انڈیز سے بے حدپیار ہے اورمیں ویسٹ انڈیز کی خدمت کروں گا۔رچرڈسن 2016تک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے منیجر کے طور پرمعاہدہ کرچکے ہیں۔

Next Post

مارون اتاپتو سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ مقرر

Thu Sep 25 , 2014
کولمبو:مارون اتاپتوکو سری لنکا کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔سابق کپتان مارون اتاپتوسری لنکا کرکٹ ٹیم کے15 سال بعدپہلے مقامی کوچ مقرر ہوئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ پال فیبرس کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے کے بعداتاپتو کو تین ماہ کے لیے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا گیا تھا۔سری لنکا کی کوچ […]