ہم مایوس نہیں، اللہ پر پورا بھروسہ ہے: میرواعظ عمرفاروق

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ ہم مایوس نہیں ہیں ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے اور میرواعظین کشمیر اور ہمارے اسلاف نے جامع مسجد کے تاریخی منبر و محراب سے ہمیشہ جس طرح حق و صداقت کی ترجمانی کی ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ فریضہ ہم بہر حال انجام دیتے رہیں گے۔مرکزی جامع مسجد کے منبر ومحراب سے ہمیشہ حق و صداقت کی ترجمانی ہوتی رہی ہے اور حالات جیسے بھی ہوں ہم یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ میرواعظ نے افسوس کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے خصوصی ایام بالخصوص جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید سعید پر انہیں بلا جواز نظر بند رکھ کر دینی تقریبات میں شرکت سے روکا گیا اور عوامی جذبات مجروح کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 خیبرپختونخوا میں سوشل سیکورٹی فنڈ سے 4 ہزار مستحق بچیوں کی شادی کا فیصلہ

Sat Jun 1 , 2024
پشاور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے سوشل سیکورٹی فنڈ سے صوبہ کی 4ہزار مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کافیصلہ کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے حکام کو سوشل سکیورٹی فنڈز کے بہتر استعمال کیلئے نیا ماڈل وضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔