سیروسیاحت کی عالمی رینکنگ میں پاکستان  20درجہ ترقی کیساتھ 101 ویں نمبر پر

اسلام آباد(پی پی آئی)سیروسیاحت کی عالمی رینکنگ میں پاکستان  20درجہ ترقی کیساتھ 101 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔عالمی اقتصادی فورم نے ٹریول اینڈ ٹورازم کی نئی عالمی درجہ بندی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ 20 درجے بہتر ہوئی ہے۔پاکستان کو لوئر مڈل انکم معیشت قرار دیتے ہوئے ایشیا اور بحرالکاہل کے گروپ میں رکھا تھا، جس میں امریکا، اسپین، جاپان، فرانس، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ، چین، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق 2024 میں پاکستان کا اسکور 3.6 ہو گیا، 2019 میں اسکور 3.41 ایک تھا۔یاد رہے کہ ٹریول اینڈ ٹورازم کی عالمی جی ڈی پی میں سرفہرست 10 ممالک کا حصہ 75 فیصد کے قریب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مسافروں کی سہولت کیلئے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Sat Jun 1 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔دوسری ٹرین 15 جون کو […]