مسافروں کی سہولت کیلئے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو شام 6 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔دوسری ٹرین 15 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہور راولپنڈی جبکہ تیسری ٹرین 16 جون کو رات 9 بجے کراچی سے ملتان اور ساہیوال سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔ریلوے انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ترقیاتی اسکیموں کیلئے ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز ختم

Sat Jun 1 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیئے گئے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں غیرمعمولی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں،  رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 90 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ جن میں سے اب تک 61  ارب روپے […]