کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافرکوچ سے5490 کلوگرام چھالیہ برآمد

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ، گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلی جبکہ 12 تارکین وطن گرفتار کرلیے۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے انٹیلیجنس ذرائع کی بنیادپرکوئٹہ کراچی شاہراہ پر وندر کے مقام پر کارروائی کی، کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافرکوچ سے5490 کلوگرام چھالیہ برآمد کرلی گئی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 533 پیکٹ گٹکا اور591 اسٹکس غیر ملکی سگریٹ بھی برآمد کیاگیا جبکہ ایک اور کارروائی گوادر پنوان چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں مختلف مسافر کوچزسے12 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق گرفتارتمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہداری کے غیر قانونی طریقہ سے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے، تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی کیلیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فلم ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر، بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان

Sat Jun 1 , 2024
کراچی(پی پی آئی) ایوارڈ یافتہ فلم ساز نبیل قریشی نے اپنی رومانٹک کامیڈی فلم ’نابالغ افراد‘ کو بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے عید الاضحٰی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔فلم ساز نے ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم […]