سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بجلی اور پانی کا سنگین بحران پر تشویشناک ہے، نیشنل کانفرنس

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے شدید گرمی کے دوران بجلی اور پانی کے  سنگین بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پانی کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس قدامات نہ کئے جانے سے صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافے،گھنٹوں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی شدید قلت سے بڑے پیمانے پر تشویش پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتیوں اور پانی کی قلت سے مایوس وادی کشمیرکے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیری عوام میں غم وغصہ بڑھتا ہی جارہا ہے جس کو ٹھنڈا کرنے کے لئے شفاف اورٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو اس شدید گرمی میں بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔