ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے دس سالہ پابندی کے شکار امپائر نادر شاہ کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے میچ میں فرائض انجام دینے کی اجازت دے دی۔نادر شاہ کو مارچ2013میں ٹی وی کے ساتھ مبینہ کرپشن کے الزام میں دس سال پابندی کی سزا دی گئی تھی۔نادر شاہ نے گزشتہ روز بنگلہ دیشی بورڑ کے زیراہتمام ڈھاکا میں کھیلے گئے فرسٹ ڈویژن کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے سیمی فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے نادر شاہ کے حوالے کسی قسم کی ہدایت کا انتظار کیا گیا جبکہ ان پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی اعلان نہیں کیا گیاہے۔دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نادر شاہ پر دس سال کی پابندی آئی سی سی نے نہیں لگائی بلکہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ کافیصلہ تھا،اس پر آئی سی سی اور اینٹی کرپشن یونٹ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے،انھوںنے کہا کہ پابندی کا فیصلہ بنگلہ دیش کا تھا اور یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔
Next Post
ویمنز فٹ بال: برازیل کی کوپاامریکا کپ میں فتح ،برازیل ،کولمبیا کی ورلڈ کپ میں رسائی
Mon Sep 29 , 2014
کوئیٹو:برازیل نے ویمنز کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز کوپا امریکا کپ کے فائنل میںبرازیل اور کولمبیا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم برازیل کو مجموعی طور پر پوائنٹس میں برتری پر ٹائٹل کا حق دار قرار دیا گیا۔تیسرے نمبر کے لیے کھیلے میچ میں ایواڈور نے دفاعی چمپیئن ارجنٹینا کو 2-3سے شکست دے کر تیسری […]
