امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کی پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی نے جمیکا پبلک سروس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ حتمی بجلی خریداری معاہدہ حاصل کرلیا

ایناپولس، میری لینڈ، 29 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی پلیٹ فارم کمپنی بی ایم آر انرجی، ایل ایل سی (“بی ایم آر انرجی”) نے سینٹ ایلزبتھ پیرش، جمیکا میں 36 میگواٹ کے پون بجلی کے منصوبے کی تعمیر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

18 ستمبر کو کنگسٹن، جمیکا میں ہونے والی ایک تقریب میں بی ایم آر انرجی نے بجلی فراہم کرنے والی جمیکا پبلک سروس کمپنی لمیٹڈ (“جے پی ایس”) کے ساتھ اگلے 20 سالوں تک منصوبے سے پیدا ہونے والی 100 فیصد بجلی خریدنے کا حتمی معاہدہ کیا۔ اسی تقریب میں بی ایم آر انرجی کو جمیکا کے عزت مآب وزیر توانائی، سائنس، ٹیکنالوجی و کان کنی فلپ پالویل کی جانب سے بجلی کی فراہمی کا اجازت نامہ پیش کیا گیا۔

بی ایم آر انرجی نے منصوبے کے لیے درکار زمین کی طویل المیعاد لیز حاصل کرنے کے لیے جمیکا کی نیشنل لینڈ ایجنسی (“این ایل اے”) کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور منصوبے کی تعمیر اور اسے چلانے کے لیے ضروری تمام ماحولیاتی اجازت نامے جمیکا کی نیشنل انوائرمنٹ اینڈ پلاننگ ایجنسی (“این ای پی اے”) سے حاصل کیے۔

ان کلیدی دستاویز کے حصول کے ساتھ بی ایم آر انرجی اوورسیز پرائیوٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (“او پی آئی سی”) اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (“آئی ایف سی”) کے ساتھ مالی معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دے گا اور مکمل کرے گا۔ بی ایم آر انرجی رواں سال خزاں میں منصوبے کے تعمیراتی آغاز اور 2015ء کے اواخر میں کمرشل آپریشن کی توقع رکھتا ہے۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل کے اثاثہ جات، ایندھن کے پیداواری مواقع اور بجلی و توانائی کے شعبوں پر توجہ رکھنے والی مصنوعات و خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

امریکن کیپٹل کے بارے میں

امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) ایک عوامی تجارت کرنے والی نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعے درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے  اور مرکب مصنوعات تخلیق کرتا، بیمہ کرتا اور ان میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا ہے۔ امریکن کیپٹل19 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی میزان کھاتے پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ اضافی 83 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عام تجارت کرنے والے امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC)، امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) اور امریکن کیپٹل سینئر فلوٹنگ لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACSF) کا حامل ہے جو مجموعی طور پر 11 ارب ڈالرز کی کل خالص بک ویلیو رکھتے ہیں۔ امریکہ اوریورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کا ملحقہ ادارہ، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے www.AmericanCapital.comملاحظہ کریں۔

بی ایم آر انرجی کے بارے میں

نیو یارک شہر میں واقع صدر دفاتر کا حامل بی ایم آر انرجی کیریبین اور وسطی امریکہ میں بجلی و توانائی کے اثاثہ جات حاصل کرنے، تعمیر کرنے، ملکیت میں لینے اور انہیں چلانے کے نظریے کے ساتھ 2013ء میں قائم ہوا۔ بی ایم آر ٹیم بین الاقوامی توانائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اسے چلانے کا مشترکہ طور پر 60 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہے۔

یہ اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے۔ امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر اور اس کے ملحقہ اداروں کے متوقع نتائج کے بارے میں بیانات متعدد عوامل اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں، جن میں مالی سودے کی تکمیل کے اوقات، شرح سود میں تبدیلیاں، مالی سودے کی دستیابی، علاقائی، قومی یا بین الاقوامی اقتصادی شرائط میں تبدیلیاں، یا ان صنعتوں کی شرائط میں تبدیلیاں کہ جہاں امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری کرچکاہے، شامل ہیں۔

 رابطہ: 7070-214 (443)
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سانتورسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر

Latest from Blog