خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 پشاور(پی پی آئی)سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سوات اور مالاکنڈ سیمت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ابتدائی اطلاعات کے  مطابق زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں خسرہ کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ

Sun Jun 2 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پنجاب بھر میں گرم موسم کی وجہ سے خسرہ کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے باعث صورتحال تاحال باعث تشویش ہے، اسپتالوں میں اس انفیکشن کی علامات کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں خسرہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ مزید 279 بجے […]