شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جہلم ویلی میں عظیم الشان ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کانفرنس

ہٹیاں بالا (پی پی آئی)جہلم ویلی میں عظیم الشان، فقید المثال ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کانفرنس، آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شرکت, فضاء ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی تکمیل، ناموس رسالت کا تحفظ تمام مسلمانوں پر فرض ہے، ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے،ناموس رسالت ﷺ کیلئے اپنی جوانیاں لٹا دیں گے،حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، حکومتی وا نتظامی کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے،  پرائمری سے ماسٹر ڈگری تک عقیدہ ختم نبوت کو شامل نصاب کیا جائے، کانفرنس کا اعلامیہ،نوجوانان اہل سنت نیازی القادری گروپ کے زیر اہتمام بوائز ہائی سکول ہٹیاں بالا کے احاطہ میں منعقدہ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس کی صدارت ممتا زعالم دین علامہ پیرسید محمد اسحاق نقوی نے کی،جبکہ صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی،پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی کی زیر سرپرستی نیازی القادری گروپ کے زیراہتمام کانفرنس میں تمام مکاتب فکر،جملہ مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء،مشائخ اورعوام نے شرکت کی،کانفرنس کی نظامت چیئرمین نیازی القادری گروپ خالد حسین نیازی نے کی، کانفرنس میں وزیرتعلیم آزادکشمیر دیوان علی خان چغتائی، وزیر پی ڈی او چوہدری رشید بھی موجود تھے، مشائخ کی نمائندگی صاحبزادہ حافظ محمد شفیع بنی حافظ شریف نے بحیثیت مہمان خصوصی کی