ایشین گیمز:جنوبی کوریا مینز کرکٹ کے سیمی فائنل میںداخل

انچیون:جنوبی کوریا نے چین کو ہراکر ایشین گیمز مینزکرکٹ مقابلوں کے سمی فائنل میں جگہ بنالی۔جنوبی کوریا نے چین کی کرکٹ ٹیم کوکواٹرفائنل میں 6رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔جنوبی کوریا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10اوور میںپانچ وکٹوں کے نقصان پر 88رنز بنائے،چین کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 82ررنز بناسکی۔جنوبی کوریا کےڈئیسک سنگ نے دو چھکوں اور دو چوکوں کے بدولت 16گیندوں میں 33بنائے۔چین کی جانب سے اوپنر سانگ یانگ یانگ 18رنز بناکر نمایاں رہے ،جنوبی کوریا کے ہوانی لی نے دووکٹیں حاصل کیں۔

Next Post

ایشین گیمز:چین کی زھو یو کا 5سو میٹر ویمنزریس میں گولڈ میڈل

Mon Sep 29 , 2014
انچیون:دفاعی چمپین چین کی زھو یو نے ایشین گیمز ویمنز 5سوسنگلز ریس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔جنوبی کوریا میں جاری 17ویں ایشین گیمز کے 5سو میٹر کے ویمنزسنگلز ریس میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ51اعشاریہ 334سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک دفعہ پھر گولڈ میڈل حاصل کیا۔قازقستان کی نتایا سرگییوا نے ایک منٹ 52اعشاریہ107سیکنڈ میںطے کرکے دوسری،جنوبی کوریا […]