انچیون:دفاعی چمپین چین کی زھو یو نے ایشین گیمز ویمنز 5سوسنگلز ریس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔جنوبی کوریا میں جاری 17ویں ایشین گیمز کے 5سو میٹر کے ویمنزسنگلز ریس میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ51اعشاریہ 334سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک دفعہ پھر گولڈ میڈل حاصل کیا۔قازقستان کی نتایا سرگییوا نے ایک منٹ 52اعشاریہ107سیکنڈ میںطے کرکے دوسری،جنوبی کوریا کی لی سوجنا ایک منٹ 54اعشاریہ852سیکنڈ میں طے کرکی تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔گولڈ میڈل کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد زھو نے میڈیا کو کہا کہ میں فائنل جیت گئی ہوں لیکن میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں،مجھے اسے بہتر کرنا چاہیے تھا۔زھو نے 2سومیٹر کے فائنل بھی حصہ لیں گی زھو نے چارسال قبل گوان زھوو کے ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیاتھا۔
Next Post
ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے
Mon Sep 29 , 2014
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے۔ڈیوڈ وارنرکبوم کڈز کے نام سے 8 سے12سال کی عمر کے بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے،ان کتابوں میں لٹل ڈیوی وارنر کی کہانیاں ہوں گی جو ایک بہترین بیٹسمین ہے، چار کتابوں میں سے دو کی تقریب رونمائی دسمبر میںہوگی،جبکہ شاہکار کہانیوں […]
