ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے۔ڈیوڈ وارنرکبوم کڈز کے نام سے 8 سے12سال کی عمر کے بچوں کے لیے کتابی سلسلہ جاری کریں گے،ان کتابوں میں لٹل ڈیوی وارنر کی کہانیاں ہوں گی جو ایک بہترین بیٹسمین ہے، چار کتابوں میں سے دو کی تقریب رونمائی دسمبر میںہوگی،جبکہ شاہکار کہانیوں پر مشتمل تیسری کتاب جنوری اورچوتھی مارچ2015میں شائع ہو گی۔ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کے بچوں میں سب سے مقبول کھلاڑی ہیں، وارنر چاہتے ہیں کہ ان کی کتابیں کرسمس اور ورلڈ کپ2015کے دوران جاری کر دی جائیں۔

Next Post

برلن میراتھن :کینیا کے ایتھلیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ

Mon Sep 29 , 2014
برلن:جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ میراتھن میں کینیا کے ایتھلیٹ ڈینس کی میٹو نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 41ویںبرلن میراتھن میں130 ممالک کے 40ہزار ایتھلیٹ نے حصہ لیا۔ برلن کے میئر نے اسٹارٹرگن سے فائر کر کے میراتھن کا آغاز کیا، کینیا کے ڈینس کی میٹو نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے، 2 منٹ اور 57 […]