اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر8 پروازیں منسوخ، ایک تاخیر کا شکار

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، 8 پروازیں منسوخ جبکہ ایک تاخیر کا شکار ہوئی،جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئرلائنز ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 اور کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 منسوخ کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 208،ائیر بلو کی لاہور جانے والی پرواز پی اے 402،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 اور کراچی سے پشاور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز پی آر 554 منسوخ کردی گئی جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 تاخیر کاشکار ہوئی۔