پنشنر احمد اللّٰہ کی بیوہ کو ماہانہ پنشن اور10 برسوں کے بقایا جات کی ادائیگی کا حکم

کراچی(پی پی آئی)چیئرمین EOBI نیای او بی آئی کے پنشنرپنشنر احمد اللّٰہ خان کی بیوہ کو ماہانہ پنشن اور10 برسوں کے بقایا جات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ عظمیٰ احمد بیوہ احمد اللّٰہ خان مرحوم  نے ریجنل آفس کراچی سنٹرل عوامی مرکز اور ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی، عوامی مرکز کراچی کی جانب سے گزشتہ دس برسوں کے بقایا جات نہ دیئے جانے کے فیصلے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی کے روبرو اپیل دائر کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق  ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی نے بتایا کہ ای او بی آئی کے قانون کے تحت متاثرہ رجسٹرڈ آجران اور بیمہ داروں کو اپنے حق کے دفاع کے لئے تین مرحلوں میں اپیل کا حق فراہم کیا گیا ہے۔ جن کے تحت متاثرہ افراد کراچی لاہور یا اسلام آباد میں قائم ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے روبرو ای او بی ایکٹ 1976کی زیر دفعہ 33 کے تحت اپیل، دفعہ 34 کے تحت نظر ثانی اپیل اور دفعہ 35 کے تحت اپیلیٹ اتھارٹی کے روبرو اپیل دائر کرسکتے ہیں اپیلیٹ اتھارٹی باری آنے پر ان کے شہروں میں جاکر اپیلوں کی سماعت کرتی ہے ای او بی آئی کی ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی اور اپیلیٹ اتھارٹی کے روبرو اپیل دائر کرنے کے لئے کسی فیس یا وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی صرف سادہ کاغذ پر درخواست اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر متاثرین کو مفت انصاف فراہم کیا جاتا ہے۔۔ اپیلیٹ اتھارٹی چیئرمین EOBI کی سربراہی میں سہ فریقی بورڈ آف ٹرسٹیز کے دو ارکان پر مشتمل ہے۔ اپیلیٹ اتھارٹی نے ہیڈ آفس کراچی میں سماعت کے دوران متاثرہ بیوہ کو اگست 2014سے پنشن ادا کرنے کا فیصلہ دیا چیئرمین EOBI  فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے عہدہ  سنبھالنے کے بعد ایک ماہ کی مختصر مدت کے دوران کراچی کے علاوہ، اسلام آباد میں راولپنڈی، حسن ابدال، جہلم، لاہور میں مانگا منڈی، شاہدرہ، شیخو پورہ اور لاہور کے تین ریجنل آفسوں اور ملتان میں مظفر گڑھ، ساہیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ریجنل آفسوں کے خلاف دائر شدہ اپیلوں کی سماعت کے لئے تین بڑے شہروں کا دورہ  اور زوم کے ذریعہ 300 اپیلوں کی سماعت کی اور 220 اپیلوں پر فیصلے صادر کئے۔

Latest from Blog