شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اڑنگ کیل میں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول،بہار کے رنگ بھر گئے

اڑنگ کیل/ آزاد جموں و کشمیر (پی پی آئی) اڑنگ کیل آزاد جموں و کشمیر میں پاک فوج  اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے ا سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مقامی افراد کے علاوہ پاکستان سے آئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فیسٹیول میں آزاد کشمیر بھر سے کھلاڑیوں نے رسہ کشی، تیر اندازی، پینٹ بال، شِیپ ریس اور تصویر کشی کے مقابلوں میں حصہ لیا،کرکٹ ٹورنامنٹ اور پولو میچ بھی فیسٹیول کا حصہ تھے،فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں برگیڈ کمانڈر کیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آرمی پبلک سکول کیل کے بچوں نے ملی نغمے، کلچرل شو اور ٹیبلوز پیش کیے،گلو کاروں نے کشمیری، شینا اور پشتو گانوں کی دھنوں سے حاضرین کو مسحور کیا،اس موقع پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز، اعزازی شیلڈز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔